26 نومبر 2013 - 20:30
ایران، فلسطین کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا

ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت جاری رکھنا، ایران کا ہمیشہ کا موقف ہے۔

ابنا: علاء الدین بروجردی نے ایران – فلسطین دوستی کونسل کے اراکین سے تہران میں ملاقات میں صیہونی حکومت کے تجاوز کے مقابلے میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کو ایران کا ہمیشہ کا موقف بتایا ہے۔ انہوں نے صیہونی حکومت سے مقابلےکو اللہ کی راہ میں جہاد بتایا اور فلسطین خاص طور پر بیت المقدس کی آزادی کو ایران کے اسلامی انقلاب کی دلی تمنا بتایا۔علاء الدین بروجردی نے کہا ایران ہمیشہ سے فلسطین کے مظلوم عوام کا حامی رہا ہے اور رہے گا۔ پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطین کی مقبوضہ زمینوں کی آزادی کی تنہا راہ مزاحمت ہے، کہا کہ صیہونی حکومت طاقت کی زبان کے علاوہ کوئی اور زبان نہیں سمجھتی کیونکہ اس حکومت کی شناخت اور فطرت کی تجاوز اور غیر انسانی ہے۔علاء الدین بروجردی نے دہشتگرد گروہوں کو مضبوط کرنے کے لئے علاقے کی کچھ حکومتوں کے اقدامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج عالم اسلام کا عالم کفر سے مقابلہ ہے۔ایران- فلسطین دوستی کونسل کے سربراہ عبد الکریم مشارقی نے بھی اس ملاقات میں فلسطین کے مظلوم عوام کی بھرپور حمایت کی وجہ سے ایرانی حکومت اور عوام کی قدردانی کی اور کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں ایران کا کردار بے مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے سامنے صرف مزاحمت کا آپشن ہے اور اس سے ہرطرح کا انحراف، فلسطینی قوم کی امنگوں سے انحراف ہے۔......./169